پاکستان کا شمالی اور جنوبی کوریا کے سربراہان مملکت کے درمیان تاریخی ملاقات کا خیرمقدم

اتوار 29 اپریل 2018 18:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان نے شمالی اور جنوبی کوریا کے سربراہان مملکت کے درمیان تاریخی ملاقات کا خیرمقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ترجمان نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ دونوں راہنمائوں میںملاقات پائیدار امن، خوشحالی،استحکام، مفاہمت اور تعاون کا پیش خیمہ ہوگی۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دونوں ملکوں میں مذاکرات بحلالی کی حوصلہ افزائی کی ہے۔پاکستان دونوں فریقین کے درمیان تنائو میں کمی کے لئے ہمیشہ مذاکرات کا حامی رہا ہے۔