جینا ہیسپل سی آئی اے کی پہلی خاتون سربراہ مقرر

جینا ہیسپل تھائی لینڈ میں اس متنازع جیل کو چلاتی رہی ہیں جہاں 2002 میں القاعدہ کے مشتبہ افراد سے تفتیش کی جاتی رہی ہے

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر جینا ہیسپل کو سی آئی اے کا نیا ڈائریکٹر نامزد کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وہ سی آئی کی پہلی خاتون سربراہ ہیں۔ جینا ہیسپل گزشتہ 30 سالوں سے پیشہ ور خفیہ افسر ہیں۔

(جاری ہے)

وہ تھائی لینڈ میں اس متنازع جیل کو چلاتی رہی ہیں جہاں 2002 میں القاعدہ کے مشتبہ افراد سے تفتیش کی جاتی رہی ہے۔

بیرون ملک خفیہ مقامات پر جنھیں 'بلیک سائٹس' کہا جاتا ہے، سی آئی اے 'زیادہ سنگین تفتیش' کی تکنیک استعمال کرتی تھی لیکن سابق امریکی صدر براک اوباما نے ایسے بند کرنے کا حکم دیا تھا۔صدر ٹرمپ مشتبہ افراد سے زیادہ سختی سے تحقیقات کرنے کے حامی ہیں۔61 سالہ جینا ہیسپل کا بیرون ممالک کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے اور وہ کئی اہم ممالک میں سی آئی اے کی سٹیشن چیف رہ چکی ہیں