سعودی عرب، دمام میں پارکوں اور تفریحی مقامات پر نگراں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

فیصلہ سرکاری املاک کو سالانہ لاکھوں ریال نقصان کے باعث کیا گیا ہے

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

دمام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) سعودی عرب کی مشرقی ریجن میونسپلٹی نے کہا ہے کہ حکومتی املاک کو سالانہ 10لاکھ ریال کا نقصان پہنچایا جاتا ہے۔۔سعودی اخبار کے مطابق ریجن میں تفریحی اور پبلک مقامات کی مینٹیننس پر اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔ سالانہ بھاری نقصان سے بچنے کیلئے ریجن کے پارکوں اور تفریحی مقامات پر نگراں کیمرے نصب کئے جائیں گے۔

میونسپلٹی اب حکومتی املاک کو نقصان پہنچانے پر ایک ہزار ریال جرمانہ نافذ کریگی۔ مشرقی ریجن میونسپلٹی کے ترجمان محمد الصفیان نے کہا ہے کہ میونسپلٹی ریجن میں سالانہ 40 نئے پارک تعمیر کرتی ہے۔ مختلف شہروں میں سبزہ زاروں اور بچوں کے کھیلنے کیلئے میدان قائم کئے جاتے ہیں۔ بلدیہ نے اس نقصان سے بچنے کیلئے کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

میونسپلٹی قوانین میں پہلے بھی یہ شق موجود ہے کہ مختلف پارکوں میں حکومتی املاک کو نقصان پہنچانے پر ایک ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائیگا۔ اب میونسپلٹی اس ضمن میں فیصلہ پر عمل درآمد کرانے کی پوری تیاری کرچکی ہے۔ حکومتی املاک کی حفاظت شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی ذمہ داری ہے۔ پارکوں اورپرفضا مقامات کے علاوہ بچوں کے کھیلنے کے میدانوں کا قیام شہریوں اور غیر ملکیو ںکیلئے کیا جاتا ہے۔ ان چیزوں کی حفاظت بھی ان کے ذمہ عائد ہے۔ ان مقامات میں آنے والے بعض افراد جان بوجھ کر املاک کو نقصان پہنچاتے ہیں