مریدکے،تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل ڈالا ، خاوند جاں بحق ،بیوی شدید زخمی

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) جی ٹی روڈ راوی ریان کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں خاوند جاں بحق اور بیوی شدید زخمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل نمبر LEL-520 پر سوارمیاں شہباز احمد اپنی بیوی رانی بی بی کے ہمراہ لاہور سے مریدکے کی طرف آ رہا تھا کہ راوی ریان کے قریب تیزر فتار بس نمبریLZJ-7520نے انہیں کچل دیا جس کے نتیجے میں شہباز احمدجاں بحق جبکہ اس کی بیوی رانی بی بی شدید زخمی ہو گئی جسے ریسکیو1122نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے پہنچا دیا۔