عارف والا،پنجاب ڈرگ ایکٹ کے نفاز کے خلاف چوتھے روز بھی میڈیکل سٹور مالکان کی ہڑتال ،مریض رل گئے

اتوار 29 اپریل 2018 19:21

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) پنجاب ڈرگ ایکٹ کے نفاز کے خلاف چوتھے روز بھی میڈیکل سٹور مالکان کی ہڑتال مریض رل گئے ادویات کی قلت لواحقین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور پھرتے رہے صدر ڈرگسٹ ایند کیمسٹ ایسوسی ایشن محمدجاویداشر ف، ڈاکٹر علی اعجاز ہاشمی ودیگر نے کہا کہ حکومت فی الفور نوٹس لیتے ہوئے پنجاب ڈرگ ایکٹ کے ترمیمی نفاز کو واپس لے کر پرانا ڈرگ ایکٹ لاگو کریں تاکہ عوام کو بھی ریلیف فراہم میسرآسکے غیرمعینہ مدت تک شٹرڈائون ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا

متعلقہ عنوان :