سرگودھا،ووٹوں کے اندارج،تبدیلی اور دیگر درستگیوںکیلئے آج 30 اپریل تک درخواستیں وصول کی جائیں گی

اتوار 29 اپریل 2018 19:21

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) ووٹوں کے اندارج،تبدیلی اور دیگر درستگیوںکیلئیآج 30 اپریل تک درخواستیں وصول کی جائیں گی،یکم مئی کو ملک ووٹر لسٹیں فریذ ہو جائیں گی الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک مرتبہ پھر کہا گیا ہے کہ کل پانچ بجے تک ملک بھر میں بنائے جانے والے ڈسپلے سنٹروں الیکشن کمیشن کے دفاتروں میں اپنے ووٹوں کے اندارج ،حلقوں کی تبدیلی ،اور اور درستگی سمیت دیگر تمام امور کیلئے کل شام پانچ بجے تک درخواستیں دے سکتے ہیں جس کے ساتھ قومی شناختی کارڈ کی کاپی لف کرنا لازم ہو گی،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پہلے 24اپریل تک کا وقت دیا تھا لیکن بعد ازاں اس ڈیڈ لائن میں ایک ہفتے کی توسیع کرتے ہوئے 30 اپریل 2018 تک درخواستیں وصول کرنے کیلئے حکم دیا تھا،سرگودھا ڈویژن میں693 ڈسپلے سنٹر بنائے گئے ہیں ضلع سرگودہا میں236خوشاب میں130 میانوالی میں173 جبکہ بھکر میں154 ڈسپلے سنٹرقائم کئے گئے ہیں،جہاں پر ثبوت کے طورپر صرف شناختی کارڈ ضروری ہے شناختی کارڈ میں درج مستقل یا عارضی پتہ میں سے کسی ایک جگہ پر ووٹ کا اندراج کرایا جاسکتا ہے۔