سیالکوٹ ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق، پانچ شدید زخمی

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) سیالکوٹ شہر میں مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق، پانچ شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق نارروال کا رشیداحمد،ثمینہ بی بی ،طیب ،دانش،شازیہ اور سعدیہ پک اپ نمبری ایس ٹی ایچ 94میں سوارہوکر تھانہ موترہ کے علاقہ آڈھا سے واپس ناررال جارہے تھے جب ان کی پک اپ آڈھاسٹاپ کے قریب پہنچی تو ان کو پیچھے سے آنیوالی تیزرفتار ٹریکٹرٹرالی نے ٹکرمار دی جس کے نتیجہ میں پک اپ میں سوار رشیداحمد‘ثمینہ بی بی ‘طیب ‘دانش ‘شازیہ اور سعدیہ شدیدزخمی ہوگئے جن کو ریسکیو1122کے اہلکاروں نے طبی امدادکیلئے ہسپتال پہنچادیاجہاں پر وہ سعدیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

دریں اثنائ آٹورکشہ الٹنے سے محنت کش جاںبحق،تھانہ ہیڈمرالہ کے موضع گوندل کارہائشی ملک غلام قادرلوڈررکشہ پر بندروڈ پرجارہا تھاکہ اچانک رکشہ الٹنے سے محنت کش غلام قادرزخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی جاںبحق ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :