دریاخان ،ڈالہ اور موٹر سائیکل میں تصادم سے 25سالہ نوجوان جاں بحق دوسرا زخمی

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) ڈالہ اور موٹر سائیکل میں تصادم سے 25سالہ نوجوان جاں بحق دوسرا زخمی تفصیلات کے مطابق خسور روڈ پر شاہ زورڈالہ نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری دی جس سے موٹر سائیکل سوارعبدالعزیز اور عبدالقیوم شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیاجہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عبدا لعزیز د م توڑ گیا جبکہ حادثہ کے دوسرا زخمی عبدالقیوم کو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا پولیس نے ڈالہ کو قبضہ میں لے لیاہے

متعلقہ عنوان :