پاکستان اور امریکہ کو افغانستان میں امن کے حصول کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے، اعزاز احمد چوہدری

دونوں ممالک کے درمیان بعض غلط فہمیاں ہیں، دوطرفہ تعلقات منقطع کرناکسی مسئلے کا حل نہیں،اختلافات دورکرنے کیلئے بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت ہے امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری کا شکاگو یونیورسٹی میں اظہارخیال

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

شکاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کو افغانستان میں امن کے حصول کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے درمیان بعض غلط فہمیاں ہیں، دوطرفہ تعلقات منقطع کرناکسی مسئلے کا حل نہیں،اختلافات دورکرنے کیلئے بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

شکاگو یونیورسٹی میں سفارتی ملاقاتوں کے سلسلے میں لیکچر سیشن میں اظہارخیال کرتے ہوئے اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ دونوں ملکوں کو درپیش موجودہ مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کو انتہائی اہم قراردیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان بعض غلط فہمیاں ہیں اور دوطرفہ تعلقات منقطع کرناکسی مسئلے کا حل نہیں۔اعزازچوہدری نے کہاکہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان شراکت داری کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور اختلافات دورکرنے کیلئے بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔