وفاقی حکومت کی قبائلی علاقوں میں تین اقتصادی زونز کے قیام کی منصوبہ بندی

زون خیبراورشمالی وزیرستان ایجنسیوں اور ایف آر ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم کئے جائیںگے

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) وفاقی حکومت نے قبائلی علاقوں میں تین اقتصادی زونز کے قیام کی منصوبہ بندی شروع کر دی ، زون خیبراورشمالی وزیرستان ایجنسیوں اور ایف آر ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم کئے جائیںگے۔

(جاری ہے)

ترجمان فاٹا ترقیاتی ادار ہ کے مطابق وفاقی حکومت قبائلی علاقوں میں تین اقتصادی زونز کے قیام کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ یہ زون خیبراورشمالی وزیرستان ایجنسیوں اور ایف آر ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم کئے جائیںگے۔ادارے نے یہ زون چین پاکستان اقتصادی راہداری میں شامل کرنے کی تجویز دی ۔ان زونز کی تکمیل سے قبائلی نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے علاوہ ان علاقوں میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :