واٹس ایپ بزنس ایپ کے صارفین کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کرگئی

اتوار 29 اپریل 2018 20:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اپریل2018ء) واٹس ایپ بزنس ایپ کے صارفین کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کرگئی ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ واٹس ایپ کی بزنس ایپلی کیشن کے ایکٹیو صارفین کی تعداد 3 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس ایپ کو رواں سال جنوری میںہند، انڈونیشیا ، اٹلی ، میکسیکو ، برطانیہ اور امریکہ میں متعارف کرایا گیا تھا۔ بزنس ایپلی کیشن واٹس ایپ کی ریگولر ایپ سے بالکل الگ ہے اور اسے خصوصی طور پر کاروباری کمپنیوں اور چھوٹے کاروباریوں کیلئے متعارف کرایا گیا تھا تاکہ صارفین اور کاروباری حضرات کے مابین رابطے کو آسان بنایا جاسکے۔