شادی والے گھر میں گن چیک کرنے کے دوران اچانک گولی چلنے سے دو کمسن بچے زخمی ہو گئے

اتوار 29 اپریل 2018 22:10

گوجرانوالہ ۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) شادی والے گھر میں گن چیک کرنے کے دوران اچانک گولی چلنے سے دو کمسن بچے زخمی ہو گئے، مضروبین کوطبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پو لیس نے ملزم کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیا، بتایا گیا ہے کہ فیصل کالونی کے رہائشی اشرف کی بیٹی کی شادی تھی، جہاں گھر آئے ہوئے مہمان نصر اللہ کے ہاتھوں مبینہ طور پر گن چیک کرنے کے دوران اچانک گو لی چل گئی، جس کے نتیجے میں پاس کھڑا چار سالہ ضیاء اور دس سالہ ملائکہ زخمی ہو گئے ، تاہم مضروبین کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ، دوسری جانب پیپلز کالونی پو لیس نے ملزم کو حراست میں لیکر اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :