ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے 71نئے بھرتی ہونیوالے ٹریفک اسسٹنٹ کو تعینات کر دیا گیا‘ غلام عباس تارڑ

اتوار 29 اپریل 2018 22:10

گوجرانوالہ ۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) چیف ٹریفک آفیسر غلام عباس تارڑ نے کہا ہے کہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے بلا جواز رش کو ختم کرنے اور اہم چوراہوں میں غیر قانونی گاڑیاں کھڑی کرکے ٹریفک کو بلاک کرنے والوں کی اصلاح کیلئے شہر بھر میں 71نئے بھرتی ہونے والے’’ٹریفک اسسٹنٹ‘‘ کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ جنہوںنے جدید تقاضوں کی ٹریننگ کے مطابق پوری تندہی اور فرض شناسی سے اپنے پیشہ وارانہ فرائض انجام دینے شروع کر دیے ہیں جسکے نہایت خوشگوار اثرات مرتب ہونگے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ٹریفک میٹنگ کے دوران کیا ۔غلام عباس تارڑ نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے ٹریفک اسسٹنٹ کی تعیناتی سے بے ہنگم ٹریفک کو درست کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

اور ان کے حسنِ سلوک کی وجہ سے ٹریفک پولیس اور شہریوں کے درمیان فاصلے بھی کم ہونگے۔ جبکہ ٹریفک پولیس کا بہتر امیج بھی اجاگر ہوگا۔انہوںنے شہریوں پر بھی زور دیاہے کہ وہ ٹریفک اسسٹنٹ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ٹریفک کے نظام کو سہی سمت کی طرف گامزن کرے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی اخلاقی ذمہ داریاں بھی پوری کریں۔

سی ٹی او نے مزید کہا کہ نئے ٹریفک اسسٹنٹس کی بہترین تربیت کی گئی ہے جو شہریوں کے مزاج اور روڈز کے مطابق مسائل کو حل کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو ہر لحاظ سے بہتر بنائیں گے۔ انہوں نے واضع کیا کہ نئے تعینات ہونے والے فیلڈ ٹریفک اسسٹنٹ کی ڈیوٹیاں براہ راست چیک کریں گے اور ان کی کارکردگی کو بھی مانیٹر کریں گے۔

متعلقہ عنوان :