خانیوال میں لیبر ڈے کے حوالے سے تقریب اور واک کا اہتما م

اتوار 29 اپریل 2018 22:10

خانیوال۔ 29اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء)لیبر ڈے کے حوالے سے تقریب اور واک کا اہتما م کیا گیا۔جس کے مہمان خصوصی ڈسٹر کٹ ایجو کیشن آفیسر (ایلیمنٹری ) خا نیوال جمیل حیدر تھے ۔ اس موقع پر ڈسٹر کٹ مینجر لیبر ڈیپا ر ٹمنٹ خا نیوال عبدالواحد سگو ،میڈم نزہت ،نذیر لیبر ڈیپارٹمنٹ،چائلڈ لیبر آفیسر ز عمران اصغر کمبوہ اور محمد عمران اور اسکے علاوہ سکول ایجو کیشن ڈ پیارٹمنٹ ‘ پرائیویٹ سکولزکے لوگ بھی موجود تھے ۔

اسٹیج سیکٹری کے فرائض محمد اکرم ہرج نے انجام دیے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان گرامی نے بچوںمیں انعامات تقسیم کئے۔عبدالواحد سگو نے بتایا کہ ورکشاپز‘ہوٹلوں اور دکانوں پر کام کرنیوالے 1ہزار پچاس بچوں کو محکمہ لیبر نے پارٹنر ز پرائیویٹ سکولوں میںداخل کر ادیا ہے ۔ گورنمنٹ ان بچوں کی فیس ‘ یونیفام اور تعلیمی کٹ مہیا کر رہی ہے ۔ 2500 بچوں کو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مد د سے گور نمنٹ اداروں میں داخل کر وادیا ہے۔ ڈسٹر کٹ ایجو کیشن آفیسر (ایلیمنٹری ) خا نیوال جمیل حیدرنے کہا کہ چائلڈ لیبر بچے گھر یلو مجبوری کی وجہ سے کام کر تے ہیں والدین اور مالکان،دکاندادونوں مجرم ہیں اور قانون اس کی اجازت نہیں دیتا ۔انہوں نے حکومت کے اس اقدام کو بے حد سراہا۔