چکوال پریس کلب اور چکوال الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد

اتوار 29 اپریل 2018 22:30

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) چکوال پریس کلب اور چکوال الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ضلع چکوال کا اجلاس چیئرمین امیر عباس منہاس کی صدارت میں اتوار کے روز چکوال پریس کلب میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل محمد خان عاقل کی طرف سے پیش کی جانے والی قرارداد متفقہ طورپر منظور کی گئی جس میں چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابرسلیم محمود تمغہ امتیاز کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس بات کا عزم کیا گیا کہ خواجہ بابر سلیم محمود کیساتھ کیبل سسٹم میں نوسربازی ، خیانت مجرمانہ اور جعلی چیک دینے والے جعلساز کیخلاف ہر محاذ پر خواجہ بابر سلیم محمودکا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں ارشد محمود عباسی،محمد خان عاقل، فتح نور میر، خواجہ دانیال سلیم، راجہ امیر بھٹو، راجہ محمد لطیف کھنوال ، ایس اے فاروقی، مرزا شکیل الرحمن،محمد طاہر فاروقی، پروفیسر یٰسین صدیقی،ذوالفقار میر، محمد احمد فاروقی، فخر محمود مرزا، ساجد بلوچ، زمرے خان،عارف محمود کھوکھر اور خواجہ بابر سلیم محمود شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :