Live Updates

کوئٹہ، قوم پرستوں نے 4 سالہ دور اقتدار میں بلوچستان کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا،مولانا عبدالواسع

جمعیت نے ہمیشہ صوبہ کے حقوق اور عوام کو روزگار دینے کے لئے اقدامات اٹھائے ، پارٹی کی کامیابی کے لئے ساتھیوں پر دن رات محنت کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے،پارلیمانی لیڈر جمعیت علماء اسلام

پیر 30 اپریل 2018 00:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ماضی میں قوم پرستوں نے 4 سالہ دور اقتدار میں بلوچستان کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ صوبہ کے حقوق اور عوام کو روزگار دینے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں آئندہ انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کے ساتھیوں پر ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے کہ وہ پارٹی کی کامیابی کے لئے دن رات محنت کرے عام انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کامیابی سے ہمکنار ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کونسلر احمد شاہ جوگیزئی کی قیادت میں شمولیت کے موقع پر کیا مولانا عبدالواسع نے کہا کہ قوم پرستوں نے صوبہ کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اقتدار میں جو دعوے اور وعدے کئے تھے اس میں وہ ناکام رہے اب جب اقتدار سے الگ ہوئے تو ان کو عوام کی یاد آنے لگی انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ عوام اب اس بات کو سنجیدگی سے لے کہ جنہوں نے اقتدار میں آکر عوام کی خدمت نہیں کی اب عام انتخابات میں بھی وہ عوام کی خدمت نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہی سیاسی و مذہبی جماعت ہے جس نے ہمیشہ اقتدار میں رہ کر عوام کی خدمت کی اور اب اپوزیشن میں رہ کر بھی عوام کی خدمت کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ ماضی میں قوم پرستوں نے 4 سالہ دور اقتدار میں بلوچستان کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ صوبہ کے حقوق اور عوام کو روزگار دینے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیںشمولیت کرنے والوں میں ماسٹر نظام محمد ‘ رسول داد ‘ حق داد ‘ جمعہ داد ‘ حکیم داد ‘ رحیم داد ‘ خالق داد ‘ احمد شاہ ‘ گلاب شاہ ‘ عمران خان ‘ ولی خان ‘ ارشد خان ‘ عطاء محمد ‘ محمد رازق ‘ محمد انور ‘ محمد فرید ‘ عبدالخالق ‘ عصمت اللہ ‘ اختر شاہ ‘ ظاہر ‘ عبدالباری ‘ عبدالہادی ‘ عبدالغنی ‘ عبدالحمید ‘ محمد اکرم ‘ عبدالباقی ‘ شمس اللہ ‘ حیات اللہ ‘ محمد اللہ ‘ اشرف اللہ ‘ امان اللہ ‘ بخت محمد ‘ داد محمد ‘ باز محمد ‘ راز محمد ‘ عبداللہ ‘ صدیق اللہ ‘ نصراللہ ‘ احسان اللہ ‘ جلال شاہ شامل ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات