لندن کے میئر کا امریکی صدر سے اسلام مخالف گروہ کی حمایت پر معافی کا مطالبہ

پیر 30 اپریل 2018 11:50

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) برطانوی شہر لندن کے میئر صادق خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے اسلام مخالف گروہ کی حمایت پر مبنی بیان پر باضابطہ طور پر معذرت کریں۔ اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں میئر صادق خان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو اپنے دورہ برطانیہ کے موقع پر اسلام مخالف انتہا پسند گروہ فرسٹ برطانیہ کی حمایت میں دیئے گئے بیان پر باضابطہ معافی طلب کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فرسٹ برطانیہ نامی گروہ کا مقصد برطانوی معاشرے میں تفرقے کا بیج بونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے دنیا بھر میں امریکا کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے برطانوی وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں نفرت کا بیج بونے والے نے امریکا میں نفرت کا بیج بونے والے کو لندن آنے کی دعوت دی ۔امریکی صدر13 جولائی کو برطانیہ کا دورہ کریں گے ۔واضح ر ہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ سال نومبر میں برطانیہ کے انتہا پسند گروہ فرسٹ برطانیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی جانے والی اسلام مخالف ویڈیو کو لائیک اور شیئر کیا تھا۔