پالک کی کاشت کیلئے متعدل موسم ضروری ہے، ماہرین

پیر 30 اپریل 2018 12:00

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ پالک پتوں والی سبزیوں میں سب سے زیادہ مقبول سبزی ہے‘ غذائی اعتبارسے پالک کے پتوں میں نشاستہ، چکنائی، لحمیات، حیاتین، الف ،ب، ج، کیلشیم اورآئرن پایا جاتا ہے‘پالک کی کاشت کے لئے متعدل موسم کی ضرورت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ سرد موسم کی سبزی ہونے کے ساتھ ساتھ 30 تا 35 ڈگری سینٹی گریڈ برداشت کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔ پنجاب کے آبپاش علاقوں میں جولائی اگست میں کاشت کی ہوئی پالک کی فصل 7 کٹائیاں دینے کے ساتھ ساتھ زیادہ پیداوار دیتی ہے‘ وسط نومبر سے دسمبر تک کاشت ہونے والی فصل صرف ایک کٹائی دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :