وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے پی ایس ڈی پی کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کی لئے 6 کھرب 44 ارب 41 کروڑ 91 لاکھ روپے جاری کر دیئے

پیر 30 اپریل 2018 12:09

وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے پی ایس ڈی پی کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کی لئے مجموعی طور پر اب تک 6 کھرب 44 ارب 41 کروڑ 91 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کی لئے مجموعی طور پر 10 کھرب ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ اور ہنر مند پروگرام کیلئی11 ارب 95 کروڑ، عارضی طورپر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کیلئے 53 ارب 43 کروڑ، ایرا کیلئے 5 ارب 5کروڑ، پائیدار ترقی اہداف کیلئے 30 ارب، وفاقی حکومت کے خصوصی پروگراموں کے لئے 28 ارب 29 کروڑ96 لاکھ، توانائی سب کے لئے 11 ارب 76 کروڑ روپے، پینے کے صاف پانی کے پروگرام سب کے لئے 87 کروڑ، سیفران فاٹا کیلئے 16 ارب 93 کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کیلئے 15 ارب 39 کروڑ، اے جے کے بلاک کیلئے 22 ارب 74 کروڑ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے 2 کھرب 53ارب98 کروڑ، واپڈا پاور سیکٹر 40 ارب 26 کروڑ، پانی و بجلی ڈویژن کیلئے 30 ارب 35 کروڑ، سپارکو کیلئے ایک ارب 61 کروڑ90 لاکھ، سائنس ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کیلئے 87 کروڑ 39 لاکھ، ریونیو ڈویژن کیلئی70 کروڑ 71 لاکھ، ریلویز ڈویژن کیلئے 19 ارب 38 کروڑ، پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کیلئے ایک ارب 45 کروڑ، منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات ڈویژن کیلئے ایک ارب 98 کروڑ، پٹرولیم و قدرتی وسائل کیلئے 14 ارب 50 کروڑ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کیلئے 11 ارب 10کروڑ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے 9 ارب 23کروڑ، نیشنل فوڈ سیکورٹی ریسرچ ڈویژن کیلئے ایک ارب، ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 19 ارب ایک کروڑ، داخلہ ڈویژن کیلئے 11 ارب 88 کروڑ، فنانس ڈویژن کیلئی13 ارب 49 کروڑ، ایوی ایشن ڈویژن کیلئے 2 ارب 83 کروڑ 73 لاکھ، کیڈ ڈویژن کیلئی2 ارب 50 کروڑ، کامرس ڈویژن کیلئے 28 کروڑ 50 لاکھ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کیلئے 52 کروڑ 97 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن ایک خاص طریقہ کار کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کو فنڈز جاری کر رہا ہے۔