قرآنی آیات حذف کرنے کے مطالبے پر مسلمانوں کا شدید ردعمل
جامعہ الازہر کی جانب سے بھی فرانسیسی شخصیات کے قرآنی آیات حذف کرنے کے مطالبے کی مذمت ، اگر دوسروں کو ان آیات کی سمجھ نہیں آتی ہے تو اسلام اس کا ہرگز بھی ذمے دار نہیں ہے،نائب سربراہ جامعہ الازھر
پیر 30 اپریل 2018 12:24
(جاری ہے)
نائب شیخ الازہر نے وقفے وقفے سے اس طرح کے بے تکے اور لایعنی مطالبات پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ قرآن میں ایسی آیات نہیں ہیں جن میں کسی فردکو اس کے کسی جرم کی پاداش کے بغیر قتل کا حکم دیا گیا ہو بلکہ قرآن میں کسی اور شخص کو ناحق قتل کرنے والے اور ہتھیار اٹھانے والے حربی کے قتل کا حکم دیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اگر دوسروں کو ان آیات کی سمجھ نہیں آتی ہے تو اسلام اس کا ہرگز بھی ذمے دار نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ قتال سے متعلق جن آیات کا حوالہ دیا گیا ہے، ان میں دفاعی لڑائی کا ذکر ہے کہ جب کسی پر حملہ کیا جائے تو وہ کیسے اپنا دفاع کرے گا ،نہ کہ جارحانہ لڑائی کی ترغیب دی گئی ہے۔مصر کے دارالافتاء سے وابستہ اسلام فوبیا پر نظر رکھنے والی رصدگاہ نے بھی فرانسیسی شخصیات کے اس مطالبے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ گاہے گاہے یورپ میں بعض لوگوں کی جانب سے اس طرح کے مطالبات سامنے آتے رہتے ہیں ،یہ مسلمانوں کے خلاف حملوں کا موجب بنتے ہیں اور فرانسیسی عوام کے درمیان بھی ایک نیا تنازع پیدا ہونے کا سبب بنتے ہیں ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.