ارجن کپور فلم ’’بھویش جوشی ‘‘ کے خصوصی گانے میں دکھائی دیں گے

پیر 30 اپریل 2018 13:28

ارجن کپور فلم ’’بھویش جوشی ‘‘ کے خصوصی گانے میں دکھائی دیں گے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار ارجن کپور فلم ’’بھویش جوشی ‘‘ کے خصوصی گانے میں دکھائی دیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار انیل کپور کی تجویز پر ان کے بیٹے اداکار ہرش وردھن کپور کی فلم ’’بھویش جوشی‘‘ میں گانا ’’چما‘‘ میں ارجن کپور کو شامل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس گانے کو امیت تریویدی نے کمپوز کیا ہے جبکہ یہ گانا ارجن کپور اور ہرش وردھن کپور پر صرف 2روز میں فلمایا جائے گا جس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ہدایتکار وکرم ادیتیا موٹوانے کی فلم ’’ بھویش جوشی ‘‘ میں اداکارہرش وردھن کپور سپرہیرو کا کردار ادا کررہے ہیں جو قدرتی طاقتوں کا مالک ہوتا ہے، فلم 25مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :