پائل خان نے رقص میں مہارت حاصل کرنے کیلئے کوریو گرافر صداقت ناز کی خدمات حاصل کرلیں

پیر 30 اپریل 2018 14:28

پائل خان نے رقص میں مہارت حاصل کرنے کیلئے کوریو گرافر صداقت ناز کی خدمات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء)خوبرو اداکارہ پائل خان نے رقص میں مہارت حاصل کرنے کیلئے معروف کوریو گرافر صداقت ناز کی خدمات حاصل کرلیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ پائل خان نے اپنے ڈانس میں مزید نکھار پیدا کرنے کے لئے نامور کوریو گرافر صداقت ناز کی شاگردی اختیار کر لی ہے ۔پائل خان نے بطور نذرانہ پانچ ہزار روپے ،سوٹ اور دیگر تحائف بھی صداقت ناز کو پیش کیے ۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ میں صداقت ناز جیسے کوریو گرافر کی شاگرد بنی ہوں اس سے میرے فن میں مزید نکھار آئے گا اور یہ سب کچھ میں اپنے پرستاروں کی محبت میں کر رہی ہوں ۔