پارتھینیم د نیا کی 10بدتر ین جڑی بوٹیوں میں سے ایک قرار

پیر 30 اپریل 2018 14:28

سلانوالی۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ پار تھینیم ( گا جر بو ٹی ) تیز ی سے بڑ ھنے والی دنیا کی 10بد ترین جڑی بوٹیوں میں سے ایک ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے مطابق پارتھینیم پنجاب میں سب سے ز یادہ خطر ناک جڑی بوٹی کے طور پر سامنے آرہی ہے ،یہ ایک سالہ شا خ دار جڑی بوٹی ہے اس کے پتے ہلکے سبز اور نرم چھوٹے بالوں سے ڈھکے ہوتے ہیں ۔محکمہ زراعت نے اس خطر ناک جڑی بوٹی کے بار ے میں آگاہی پروگرام کا آغاز کرد یا ہے کیونکہ یہ فصلوں کیلئے نہایت نقصان دہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :