مانانوالہ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے خاتون ہلاک01 شدید زخمی

پیر 30 اپریل 2018 15:40

مانانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) مانانوالہ شیخوپورہ فیصل آباد روڈ مانانوالہ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک خاتون ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہو گئی زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شیخوپورہ فیصل آباد روڈ مانانوالہ کے قریب فاروق سپننگ فیکٹری کے سامنے تیز رفتار کار نمبر (2577)LZVنے روڈ پر پیدل جاتے ہوئے نواحی گائوں مادہ قدیم کی رہائشی رفیہ بی بی زوجہ محمد انور اور سمیرا بی بی زوجہ انصر علی کو تیز رفتار ی اور غفلت لاپر واہی سے پیچھے سے ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں چار بچوں کی ماں رفیہ بی بی مو قع پر ہی دم توڑ گئی اور سمیرا بی بی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

متعلقہ عنوان :