چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی آئندہ ماہ شمالی کوریا کا 2 روزہ دورہ کریں گے

پیر 30 اپریل 2018 15:40

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی آئندہ ماہ شمالی کوریا کا دو روزہ دورہ کریں گے ۔ غیر ملکی خبررساں ادرے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لیوکانگ نے بتایا کہ اپنے شمالی کوریا کے ہم منصب کی دعوت پر وزیر خارجہ وانگ ژی دو مئی سے پیانگ یانگ کا دو روزہ دورہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے اس دورہ کے دوران جزیرہ نما کوریاکی موجودہ صورت حال اور دیگر اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔۔

متعلقہ عنوان :