نئے ادارہ کے قیام کا مقصد عوام کی خدمت اور تعلیم کا فروغ ہے، پروفیسر محمد پرویز

پیر 30 اپریل 2018 17:27

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) معروف ماہر تعلیم پروفیسر محمد پرویز نے کہا ہے کہ اپنے نئے ادارہ کے قیام کا مقصد عوام کی خدمت اور تعلیم کا فروغ ہے، دوران سروس اور اب بطور پرنسپل تعلیم کے فروغ کیلئے وہ ایک مشنری جذبہ کے تحت کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہمارے سکول اور کالج کے آغاز سے ہی طلباء و طالبات نے سو فیصد نتائج دیئے اور بورڈ میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں، پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، آرٹس اور کمپیوٹر سائنس اور میٹرک تک طلباء و طالبات نے ہمیشہ ادارہ کا نام روشن کیا ہے جو ہمارے ادارہ پر والدین کے اعتماد، طلباء کی محنت اور اساتذہ کی کاوشوں کا ثمر ہے۔

متعلقہ عنوان :