ناقص کارکردگی پر دو ایس ایچ اوز لائن حاضر ، ایک ضلع بدر

پیر 30 اپریل 2018 17:36

سرگودھا۔30 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) 2تھانوں کے ایس ایچ او ز کو لائن حاضر جبکہ ناقص کارکردگی پرایک ایس ایچ او ضلع بدر کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق آر پی او سرگودھا ڈاکٹر اخترعباس نے ناقص کارکردگی دکھانے پرایس ایچ او بھاگٹانوالہ غفور گجر کو ضلع بھکر تبدیل کردیا گیا جبکہ ڈی پی او سرگودھا کیپٹن (ر)سہیل چوہدری نے ایس ایچ اوز تھانہ جھال چکیاںعظمت جوئیہ اور ایس ایچ او صدر بھلوال ظفراقبال کو لائن حاضر کر دیا۔

(جاری ہے)

تاحال تینوں تھانوں میں نئے ایس ایچ او کی تعیناتی عمل میں نہ آسکی۔

متعلقہ عنوان :