چودھری نثارنے4 انتخابی حلقوں سے الیکشن لڑنےکااعلان کردیا

چودھری نثار2 قومی اسمبلی اور2صوبائی حلقوں سےالیکشن لڑیں گے،این اے 63سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ مشاورت سے کروں گا۔ مرکزی رہنماء ن لیگ چودھری نثار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 30 اپریل 2018 17:49

چودھری نثارنے4 انتخابی حلقوں سے الیکشن لڑنےکااعلان کردیا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 اپریل 2018ء) : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے 4انتخابی حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے،چودھری نثار2قومی اسمبلی اور 2صوبائی حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے 4انتخابی حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

تاہم ابھی پارٹی کی جانب سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن چودھری نثار نے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔چودھری نثار قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59چکری،اسی طرح صوبائی حلقے پی پی 10اور پی پی 14 اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63ٹیکسلاواہ سے الیکشن لڑیں گے۔چودھری نثار کا کہنا ہے کہ این اے 63سے الیکشن لڑنے کیلئے مشاورت کریں گے۔چودھری نثا رنے اس بات کا اظہار بھی کیا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہی ہیں ۔تاہم اب مسلم لیگ ن نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں ان حلقوں میں ٹکٹ دیں گے یا نہیں۔