گھوٹکی،خسرے کے مرض سے 5 ننھے پھول مرجھا گئے

پیر 30 اپریل 2018 18:39

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) گھوٹکی کے نواحی علاقے راجن پور میں خسرے کی وباء سے پانچ ننھے جاں بحق ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے نواحی علاقے راجن پور میں خسرے کی وباء کے باعث ایک ہی خاندان کے پانچ بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ کے مطابق محکمہ صحت نے علاقے میں خسرہ سے بچائو کی مہم نہیں چلائی ہے، جس کی وجہ سے راجن پور میں بچوں میں خسرہ کا مرض پھیل رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :