ڈیلیکس نے بین الاقوامی نمائش میں جدت انگیز پروڈکٹس متعارف کرادیں

پیر 30 اپریل 2018 19:41

ڈیلیکس نے بین الاقوامی نمائش میں جدت انگیز پروڈکٹس متعارف کرادیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) ایکزونوبل کے صف اول کے ڈیکوریٹو پینٹ برانڈز میں شامل ڈیلکس (Dulux) نے ڈیلیکس ایزی کیئر اور ویدر شیلڈ پاور فلیکس کے نام سے انٹیرئیر اور ایکسٹیرئیر پینٹ پروڈکٹس بین الاقوامی نمائش آئی اے پی ای ایکس (IAPEX) میں متعارف کرائی ہیں۔ ہر سال منعقد ہونے والی اس بین الاقوامی نمائش میں صف اول کے مینوفیکچررز اور تاجروں کی تعمیراتی سامان اور بین الاقوامی آرٹیکچرل کانفرنس میں نمایاں آرکیٹیکٹس دیگر پروفیشنل افراد اور ہزاروں افراد شرکت کرتے ہیں۔

ایکسٹیرئیر پینٹس ڈیلیکس ویدر شیلڈ پاور فلیکس (Weathershield PowerFlexx)میں اعلیٰ معیار کی حفاظت اور کارکردگی کا حامل ہے جس کی وجہ اسکی ایلاسٹومیرک خصوصیات ہیں اور یہ دیواروں پر پڑنے والی لکیروں کو روکنے کے ساتھ یو وی شعاعوں کو منعکس کرنے کی کی صلاحیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ دیوار کی بیرونی سطح درجہ حرارت میں 5 درجہ حرارت تک روکنے کی صلاحیت ہے۔

انٹیرئیر پینٹس ڈیلیکس ایزی کیئر (Dulux EasyCare) میں جراثیم کش خصوصیات خصوصی کوٹنگ کے ذریعے داغ دھبوں کو گہرا ہونے سے روکتی ہیں۔ اس نمائش میں ایکزونوبل نے ڈیلکس لیٹس کلر ایوارڈ 2018 (Dulux Lets Colour Award 2018) کا اعلان کیا۔ یہ سالانہ ایوارڈ آرکیٹیکچرل یا انٹیرئیر ڈیزائن پروجیکٹ پر سب سے جدت انگیز انداز سے رنگ کے استعمال دیا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ ان آرکیٹیکٹس اور ڈیزائنروں کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ موجودہ رنگوں کے رجحانات کو شامل کریں یا ایسا منظر قائم کریں جس میں پاکستان کے مستقبل کا رنگ پیش ہو۔

ہر سال کی طرح، دبیر ایمانی آف انڈس اکیڈمی کو 25 ہزار کا نقد انعام دیا ہے جبکہ بہترین آرکیٹیکچرل ڈیزائن کے لئے قیصر ایسوسی ایٹس سے طارق الیگزینڈر نے 25 ہزار روپے کا نقد انعام حاصل کیا۔ ڈیلکس کے ہیڈ آف برانڈ اینڈ کسٹمر مارکیٹنگ عثمان حفاظ نے کہا، "ڈیلیکس لیٹس کلر ایوارڈ ملک میں مختلف تخلیقی صنعتوں اور تقاریب میں رنگ کے مہارت سے استعمال پر خوشی کا اظہار کرتا ہے۔ ہر سال ہم ملک میں مقامی ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لئے یہ ایوارڈ دیتے ہیں۔ ڈیلیکس کلر کلیکشنز کو ہماری گلوبل کلر ٹیم کی جانب سے مہارت سے تیار کیا جاتا ہے جس میں ہر خواہش سے مطابقت کا امتزاج فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ بات دیکھنا خوش آئند ہوتا ہے کہ لوگ ہماری مصنوعات متاثرکن انداز سے استعمال کررہے ہیں۔"

متعلقہ عنوان :