کھاد کی بوری مزید 40 روپے سستی ہونے کا امکان

حکومت نے سیلز ٹیکس کی شرح میں 3 فیصد کی کمی کر دی

پیر 30 اپریل 2018 20:08

کھاد کی بوری مزید 40 روپے سستی ہونے کا امکان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال میں کھاد کی بوری 40 روپے مزید سستی ہونے کا امکان ہے، حکومت نے سیلز ٹیکس کی شرح میں 3 فیصد کی کمی کر دی۔ مالی سال 19-2018 میں کھاد پر سیلز ٹیکس کم کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت سیلز ٹیکس کی شرح کو 5 فیصد سے کم کرکے 2 فیصد پر لے آئی ہے یعنی نئے مالی سال میں کسانوں کو کھاد کی بوری 40 روپے سستی ملے گی، اس کے علاوہ زرعی شعبے کو دی جانے والی دیگر مراعات بھی آئندہ مالی سال میں جاری رکھی جائیں گی جس میں کھاد اور اس کی پیداوار میں استعمال ہونے والی ایل این جی پر بھی سبسڈی شامل ہے۔

حکومت نے مالی سال 19-2018 میں کاشتکاروں کو زرعی قرضے دینے کا ہدف بھی 1100 ارب روپے رکھا ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کے ان اقدامات سے آئندہ مالی سال بھی زرعی شعبہ بہتر طور پر ترقی کرے گا جس سے سبزیاں اور پھل کم قیمتوں پر دستیاب ہوں گی اور مہنگائی کی شرح میں بھی کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :