جھوٹے وعدے اوردعوے کرنے والوں کے خوفناک اورمکار چہرے بے نقاب ہوچکی: ثمینہ گھرکی

پیر 30 اپریل 2018 20:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ پنجاب کی صدر،اُمیدواراین اے 132لاہور، ثمینہ خالد گھرکی نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی مزدوروں اورکسانوں کو عزت دی انکو سہولیات دیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کی تاریخ جدوجہداورقربانیوں سے بھری پڑی ہے۔انہوںنے کہاکہ جیالے کارکن پاکستان پیپلزپارٹی کااثاثہ ہیں،پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اپنے کارکنوں کااحترام وعزت کرتی ہے اورقدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے الیکشن مہم کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے کارکنوں کے مختلف وفودکے ساتھ ملاقاتوں میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی پرامن ،خوشحال،ترقی یافتہ،خودمختاراورجمہوری پاکستان کی جنگ لڑ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم نے دیکھ لیاہے کہ چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرنے والے پانچ سال گزرجانے کے بعد بھی لوڈشیڈنگ ختم نہیں کرپائے۔جھوٹے وعدے اوردعوے کرنے والوں کے خوفناک اورمکار چہرے بے نقاب ہوچکے۔چوری پکڑی گئی اب عوام میاں برادران پراعتمادنہیں کرتے ۔اللہ کے فضل سے پاکستان پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن میں کامیاب ہوکرحکومت بنائے گی ۔