برقی لائنوں کی مرمت ، دو مئی کو کیسکو کے مختلف فیڈرز میں بجلی بند رہے گی

پیر 30 اپریل 2018 20:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے کاموں کے سلسلے میں2 مئی کو انڈسٹریل گرڈسٹیشن کے پشتون آبادایکسپریس اورنیو پشتون آبادفیڈروں سے صبح11بجے سے ایک بجے دن جبکہ سریاب گرڈکے کرانی فیڈر12بجے تا سہ پہر3بجے بجلی بندہوگی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح 3مئی کومنگچر گرڈسے صبح9بجے تا شام 7بجے جبکہ پشین مسلم باغ اورقلعہ عبداللہ گرڈسٹیشن سے صبح11بجے سے سہ پہر3بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :