برطانوی وزیر داخلہ کا غلط معلومات فراہم کرنے کا اعتراف،عہدے سے مستعفی

پیر 30 اپریل 2018 21:50

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) برطانوی وزیر داخلہ امبر رٴْڈ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ،برطانوی وزیر داخلہ نے قانوان سازوں کو نادانستہ طور پر غلط معلومات فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ امبر رٴْڈ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

امبر نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے غیرقانونی تارکین وطن افراد کی ڈی پورٹشن اہداف کے حوالے سے قانون سازوں کو نادانستہ طور پر ’غلط معلومات‘ فراہم کیں۔ امبر رٴْڈ پر دباؤ بڑھ گیا تھا کہ غلط معلومات فراہم کرنے کی وجہ سے وہ اپنے عہدے سے الگ ہو جائیں۔ اس پیشرفت کو برطانوی وزیر اعطم ٹیرزا مے کی حکومت کے لیے ایک دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :