محکمہ صحت کے زیراہتمام ہفتہ غذائیت شروع

پیر 30 اپریل 2018 22:41

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) محکمہ صحت کے زیراہتمام پیر کے روز سے ہفتہ غذائیت شروع ہوگیا جو 5 مئی تک منایا جا رہا ہے، یہ ہفتہ کچی آبادیوں اور دور دراز د یہی علاقوں میں منایا جائے گا۔ ضلع چکوال میں 6ما ہ سے لے کر 5 سال تک کے بچوں اور حاملہ خواتین کی غذائی کمی کی چانچ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس غذائی کمی کی جانچ کے لیے متحرک اور فکسڈ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر غذائی کمی کے شکار بچوں کی نشاندہی کر کے ان کو نزدیک ترین BHU/ RHC پر ریفر کیا جائے گا، اس کام میں تمام لیڈی ہیلتھ سپروائزرز ،لیڈی ہیلتھ وزیٹرز ، لیڈی ہیلتھ ورکرزاور نیوٹریشن سپروائزر حصہ لیں گے۔

اس ہفتہ غذائیت کی نگرانی سی ای او ڈاکٹر امجد علی شاہ اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر IRMNCH پروگرام ڈاکٹر محمد علیم دانش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :