35فیصد سے زیادہ خریف کی فصل کاشت نہ کریں، پانی نہ ملنے پر کسان خود زمہ دار ہونگے،انجینئر کھیر تھر کینال

پیر 30 اپریل 2018 23:27

گنداخہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اپریل2018ء) انجینئر کھیر تھر کینال ریاض بلوچ نے کہا کہ ڈیموں اور دریاں میں مجموعی طور پر پانی کی کمی موجود ہے اس لئے زمیندار اور کاشتکاروں سے میری درخواست ہے کہ30 یا 35فیصد سے زیادہ خریف کی فصل کاشت نہ کریں اگر کسی بھی زمیندار کاشتکار نے اس سے زیادہ فصل کاشت کی تو پانی نہ ملنے کی صورت میں وہ اپنے نقصان کے خود زمیدار ہونگے ۔

وہ پیر کو صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے زمیندار اور کاشتکاروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس دفعہ غیر قانونی طور پر پانی حاصل کرنے والے زمینداروں کاشتکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ریاض بلوچ نے مزید کہا کہ نہروں پر ناجائز پانی حاصل کرنے والی لفٹ مشینوں کی،بھی اجازت نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ خریف کی فصل کے کاشت کے دوران پانی کی فراہمی اور تقسیم کا انتظام تین مہینوں کے ایف سی فورس کے حوالے کرنے کی بلوچستان حکومت سے درخواست کریں گے کہ ان کی منظوری دی جائے تاکہ وہ ہماری پانی کی منصفانہ تقسیم میں مدد کریں انہوں نے کہا کہ کھیرتھرکینال کی آرڈی 102سے 116تک صفائی کا کام محکمہ اپنے وسائل سے کررہا ہے کسی نمائندے نے بھی اس کام کیلئے مدد نہیں کی۔