صارفین کو بہترین سہولیات کی فراہمی آئیسکو کی ہمیشہ ترجیحات میں شامل رہی ہے، ترجمان آئیسکو

پیر 30 اپریل 2018 23:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2018ء) ترجمان اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے مطابق صارفین کو بہترین سہولیات کی فراہمی آئیسکو کی ہمیشہ ترجیحات میں شامل رہی ہے۔ آئیسکو انتظامیہ نے ہمیشہ صارفین کی خدمات کو اپنا نصب العین سمجھا ہے۔ آئیسکو چیف کی ہدایات کی روشنی میں آئیسکو موبائل کسٹمر یونٹ کا مئی 2018ء کا شیڈول مرتب کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صارفین شیڈول کے مطابق آئیسکو موبائل یونٹ سے ڈوپلیکیٹ بِل، بِلوں کی درستگی اور دیگر شکایات جیسی سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔ ماہ مئی 2018ء کیلئے آئیسکو مو بائل کسٹمر سروسز یونٹ کا شیڈول کے مطابق 2 مئی کھنہ ڈاک سب ڈویژن، 3 مئی اٹک سٹی ،4مئی ایف بلاک ،7مئی I-10، 8مئی ٹیکسلا، 9مئی وڈالہ ،10مئی گوجر خان ،11مئی ترنول ،14مئی G-11،15مئی مارگلہ ،16مئی پیر ودہائی ،17مئی روات ،18مئی سول لائن- ،21مئی گنگال -،22مئی ترنول،23مئی خیابان سرسید،24مئی مندرہ ،25مئی ترلائی ، 28مئی آر اے بازار، 29مئی فتح جنگ ، 30مئی کوچاندنی چوک اور31مئی کومریسب ڈویژن کا دورہ کرے گا۔سروسز میں مزید بہتری یا کسی قسم کی شکایت کی صورت میں صارفین ٹیلی فون نمبر 051-9252906، پررابطہ کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :