مزدوروں ،کسانوں اور غربت کی چکی میں پسے مظلوموں کوتنہا نہیں چھوڑینگے ، سربراہ پاکستان سنی تحریک

ہر سال کی طرح امسال بھی شب برأت پر پاکستان سنی تحریک کے تحت قبرستانوں کے باہر استقبالیہ کیمپ لگائے جائینگے ،ثروت اعجاز قادری

پیر 30 اپریل 2018 23:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مزدوروں ،کسانوں اور غربت کی چکی میں پسے مظلوموں کوتنہا نہیں چھوڑینگے ،حکومت کے کسی ایسے اقدام کو تسلیم نہیں کرینگے جس سے عوام کے حقوق کا استحصال ہوتا ہے ، کراچی کو مستحکم وترقی یافتہ بنانے کیلئے میڈ ان پاکستان پالسیاں مرتب کرنا ہونگی ،ہر سال کی طرح امسال بھیشب برأت پر پاکستان سنی تحریک کے تحت زائرین کے استقبال کے لئے ملک بھر میں استقبالیہ کیمپ لگائے جائینگے ، کراچی سمیت ملک بھر کے قبرستانوں کی صفائی اور اسٹریٹ لائٹ لگانے کیلئے کارکنان مصروف عمل ہیں ،دودھ ،شربت ،چائے اورلنگر کی سبیلیںلگانے کے انتظام کارکنوں نے مکمل کرلئے ہیں ،شب برأت کی مقدس رات کو ملک کی سلامتی استحکام اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں سیکٹر کنوینر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ، شب برأت پر قبرستان جانیوالے زائرین کی حفاظت کیلئے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات سخت کئے جائیں ،شب برأ ت پر عوام اپنے پیاروں کی قبروں پر جاکر ان کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا کرتے ہیں ،جبکہ غلامان مصطفی ﷺ شب برأت پر قبرستان جاکر سرکار دو عالم ﷺ کی سنت بھی ادا کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ کروڑوں مسلمان شب برأت پر اپنے پیاروں کی قبروں کی زیارت کرتے ہیں لہذا قبرستانوں کے راستوں کی لائٹنگ اور سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :