رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران موٹر سائیکلز کی اندرون ملک تیاری کیلئے استعمال ہونے والی مکمل تیار شدہ کٹس کی درآمد میں 19 فیصد کا اضافہ

منگل 1 مئی 2018 10:30

رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران موٹر سائیکلز کی اندرون ملک تیاری کیلئے ..
ْ اسلام آباد ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران موٹر سائیکلز کی اندرون ملک تیاری کیلئے استعمال ہونے والی مکمل تیار شدہ کٹس کی درآمد میں 19 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ جولائی تا مارچ کے دوران 78.6 ملین ڈالر مالیت کی سی کے ڈی/ ایس کے ڈی درآمد کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ان کی مالیت 66 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران موٹر سائیکلز کی تیاری میں استعمال ہونے والی سی کے ڈی/ ایس کے ڈی کی درآمدات میں 19 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :