شادی کے کارڈ چھپوانا کاغذ کا ضیاع ہے،سونم کپور

اداکارہ نے اپنی شادی میں مہمانوں کو دعوت دینے کے لئے ای میل کا سہارا لے لیا

منگل 1 مئی 2018 11:57

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) عموما شادی کے موقعوں کومہمانوں کو مدعو کرنے کے لئے شادی کے کارڈ چھپوانا ایک اہم مرحلہ ہوتا ہے جس سے شادی نا مکمل تصور کی جاتی ہے ۔لیکن سونم کپور اور آنند آہوجانے ان کارڈز کی چھپوائی کو کاغذ کا ضیاع سمجھ کر اپنی شادی میں مہمانوں کو دعوت دینے کے لئے ای میل کا سہارا لے لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب میں مہمانوں کو مدعو کرنے کیلئے دعوت نامے ہی نہیں بنوائے گئے بلکہ دونوں کے خاندانوں نے بذریعہ ای میل ہی تمام مہمانوں کو دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ جوڑا شادی کے کارڈ چھپوانے میں دلچسپی نہیں رکھتا بلکہ وہ اسے کاغذ کا ضیاع سمجھتے ہیں۔اس لیے انہوں نے ’ای ۔ کارڈ‘ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ ان کے دوستوں اور رشتہ داروں کے موبائل فون پر موصول ہو گا۔

متعلقہ عنوان :