کشمیری عوام کے بھارتی مظالم پر غیض و غضب سے گھبرا کر وادی کشمیر کے لئے ٹرین سروس معطل

منگل 1 مئی 2018 13:09

سرینگر ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) کشمیری عوام کے بھارتی مظالم پر غیض و غضب سے گھبرا کر بھارتی وزارت ریلوے نے وادی کشمیر کے لئے ٹرین سروس معطل کردی ہے ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق جموں و کشمیر میں سیکورٹی اہکاروں کی بہیمانہ کارروائی میں تین نوجوانوں کی شہادت کے بعد کے خلاف حریت پسندوں کی ہڑتال کے مدنظر سیکورٹی کی وجہ سے وادی کشمیر میں ٹرین خدمات ملتوی کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ریلوے کے ایک سینئر افسر نے یو اینآئی کو بتایا کہ وادی کشمیر میں آج تمام ٹرینیں ملتوی کردی گئی ہیں۔ وسطی کشمیر میں سری نگرسے بڈگام سے شمال میں بارہ مولہ کے درمیان ٹرین نہیں چلیں گی۔ اسی طرح جنوبی کشمیر میں بڈگام،سری نگر ،اننت ناگ،قازی کنڈ سے جموں علاقہ میں بانیہال کے لئے بھی ٹرینیں ملتوی کردی گئی ہیں۔ ان ریل ڈویژنوں پر کل دوپہر بعد سے ہی ٹرین خدمات ملتوی ہیں۔حریترہنماوں سید علی شاہ گیلانی، میر واعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے پلوامہ میںشہید کئے گئے نوجوان کی شہادت کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا تھا اور شدید عوامی رد عمل نے قابض کٹھ پتلی حکومت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔