یورپی یونین میں 3 کیڑے مار ادویات مکھی کٴْش ادویات کے استعمال پر پابندی

منگل 1 مئی 2018 13:09

برسلز ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) یورپی یونین نی3 ایسی کیڑے مار ادویات کے استعمال پر پابندی کی توسیع کر دی ہے، جو شہد کی مکھیوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔ اس طرح اب ان ادویات کو یورپ بھر میں کہیں بھی کھلی فضا میں استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔اس حوالے سے ماہرین کے ایک پینل، جس میں یورپی یونین کی تمام 28 رکن ریاستوں کے نمائندے موجود تھے، نے جمعے کے روز تین کیڑے مار ادویات پر پابندی کو توسیع دینے کے حق میں ووٹ دیا۔

(جاری ہے)

ان ادویات کے بارے میں ماہرین نے خبردار کیا تھا کہ یہ شہد کی مکھیوں کی آبادی میں کمی کی وجہ بن رہی ہیں۔اسپابندی کے مطابق جرمن کمپنی بائر کی تیار کردہ امیڈالوپریڈ، بائر جاپانی کمپنی ٹیکڈا کیمیکل انڈسٹریز کی کلوتھیانیڈِن اور سوئس کمپنی سینگینٹا کی تھیامیتھوکسم کو یورپ بھر میں کسی بھی کھلے مقام پر استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔پابندی سے متعلق یورپی یونین کے بیان کے مطابق، ’’کھلی فضا میں ان ادویات کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی، جب کہ یہ ادویات صرف اور صرف مستقبل میں گرین ہاؤس ماحول کی حامل بند جگہوں پر تجرباتی مقاصد کے لیے استعمال ہو پائیں گی، جہاں شہد کی مکھیوں کی کمی کا احتمال نہ ہو۔