افتخار علی ملک کو سارک چیمبرز کا سینئر نائب صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد

سارک چیمبرز کے سینئر نائب صدرمنتخب ہونے سے سارک ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا‘خادم حسین

منگل 1 مئی 2018 15:05

افتخار علی ملک کو سارک چیمبرز کا سینئر نائب صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے یونائٹیڈ بزنس گروپے کے چیئرمین افتخار علی ملک کو سارک چیمبر آف کامرس و انڈسٹریز کاسینئر نائب صدر مقرر ہونے پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تقرری کے متفقہ فیصلہ سے سارک ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ افتخار علی ملک اس سے قبل لاہور چیمبر اور وفاقی چیمبر کے صدر رہ چکے ہیں انہوںنے سارک چیمبر کے نائب صدر کی حیثیت سے دس سال تک خدمات سرانجام دی ہیں۔انہوںنے کہا کہ ایشیائی ممالک تیزی سے عالمی منڈ ی میں قدم جمارہے ہیں اور انکی شرح نمو دنیا میں سب سے زیادہ ہے افتخار علی ملک سارک چیمبرز کے سینئر نائب صدر ہونے کی حیثیت سے سارک کے ممبر ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ اور پاکستان کی ان ممالک کو برآمدات میں اضافے کے لیے خصوصی اقدامات کریں گے۔