ایران کی جوہری سرگرمیوں سے متعلق اسرائیلی الزامات کا جائزہ لیں گی: جرمنی

ایران کو عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پائے معاہدے کو اس کی روح کے مطابق نافذ کرنا ہوگا، حکو متی تر جما ن

منگل 1 مئی 2018 15:22

بر لن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) جرمنی کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ ایران کی خفیہ جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے اسرائیل کے الزامات کا سنجیدگی سے جائزہ لے گی۔

(جاری ہے)

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جرمن حکومت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ جرمنی اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی طرف سے ایران کی خفیہ جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے عائد کردہ الزامات اور اس حوالے سے دی جانے والی معلومات کا جائزہ لے گا۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جاری جوہری معاہدہ برقرار رہنا چاہیے اور عالمی معائنہ کاروں کو ایران کی تمام جوہرہ تنصیبات کے معائنہ کی آزادانہ اجازت ملنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری ایران کی جوہری سرگرمیوں کو شبے کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔ ایران کو عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پائے معاہدے کو اس کی روح کے مطابق نافذ کرنا ہوگا۔