میانمار بس حادثہ 3افراد ہلاک 24زخمی

منگل 1 مئی 2018 15:25

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) میانمار میں حادثے میں ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک جبکہ چوبیس زخمی ہوگئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ حادثہ کوٹ کائی ٹاؤن شپ میں اس وقت پیش آیا جب 27مسافروں پر مشتمل بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہلاک جبکہ چو بیس زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کردیا گیا جبکہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے