آصف زرداری کابیان قیادت کرنےوالےکےشایان شان نہیں،نوازشریف

مشرف کےاقدامات کی پارلیمانی توثیق سےمیں نے انکارکیا تھا،زرداری صاحب کو یاد ہونا چاہیے وہ ایک بڑے قومی سیاستدان کےہمراہ رائیونڈ آئےتھے،کس نےتحریری معاہدوں کوکہا یہ’’قرآن وحدیث‘‘نہیں،زرداری صاحب ! کیا اتنے بھولے اور معصوم تھے کہ ورغلانے میں آگئے؟ قائد ن لیگ کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 1 مئی 2018 15:45

آصف زرداری کابیان قیادت کرنےوالےکےشایان شان نہیں،نوازشریف
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم مئی 2018ء) : مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ آصف زرداری کابیان قیادت کرنے والے کے شایان شان نہیں،مشرف کےاقدامات کی پارلیمانی توثیق سےمیں نے انکارکیا تھا،زرداری صاحب کو یاد ہونا چاہیے وہ ایک بڑے قومی سیاستدان کےہمراہ رائیونڈ آئے تھے،کس نےتحریری معاہدوں سےانحراف کرتےہوئے کہا یہ’’ قرآن وحدیث‘‘ نہیں،زرداری صاحب ! کیا اتنے بھولے اور معصوم تھے کہ ورغلانے میں آگئے؟ انہوں نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف زرداری کے بیان پراپنے ردعمل میں کہا کہ آصف زرداری کا بیان قومی جماعت کی قیادت کرنیوالے فرد کے شایان شان نہیں۔

زرداری شوق سے اپنا وزن عوام کے بجائے کسی اورکےپلڑےمیں ڈالیں۔مشرف کے اقدامات کی پارلیمانی توثیق سے میں نے انکار کیا تھا۔

(جاری ہے)

زرداری صاحب نے اصرار کیا تھا مشرف کےاقدامات کی پارلیمانی توثیق کی جائے۔ زرداری صاحب کو یاد ہونا چاہیے وہ ایک بڑے قومی سیاستدان کےہمراہ رائیونڈ آئے تھے۔ کس نے تحریری معاہدوں سے انحراف کرتے ہوئے کہا یہ’’ قرآن وحدیث‘‘ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا حصہ بننے کیلئے مشرف کے مواخذے، ججوں کی بحالی، سترہویں ترمیم کا خاتمہ شرائط رکھی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ زرداری کے’’اینٹ سے اینٹ بجانے‘‘والے بیان پراسی شام ناپسندیدگی کا پیغام بھیجا۔زرداری صاحب جانتے ہیں سندھ میں ڈاکٹر عاصم یا دوسروں کیخلاف نیب کارروائیاں کس کے کہنے پرہوئیں؟ نوازشریف نے کہا کہ میں اس طرح کی سیاسی بیان بازی کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔زرداری کیچڑ اچھالنے اور تاریخ کومسخ کرنے سے گریز کریں۔ آج تین سال بعد زرداری صاحب کو سچ بولنے کا خیال کہاں سے آگیا؟ زرداری صاحب نے یہ کیوں نہیں بتایا کہ انہیں یہ پٹی میں نے پڑھائی؟ وعدہ خلافی کس نے کی؟ دھوکہ کس نے دیا؟زرداری صاحب ! کیا اتنے بھولے اور معصوم تھے کہ ورغلانے میں آگئے؟