آئندہ مالی سال میں تیل اور گیس کی تلاش اور پیداوار میں اضافہ کیلئے ( ای اینڈ پی) کمپنیوںکی ملک بھر کے مختلف علاقوں میں 40 کنوؤں کو ڈرل کرنے کی منصوبہ بندی

منگل 1 مئی 2018 16:00

اسلام آباد ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) آئندہ مالی سال میں تیل اور گیس کی تلاش اور پیداوار میں اضافہ کیلئے ( ای اینڈ پی) کمپنیوں نے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں 40 کنوؤں کو ڈرل کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

(جاری ہے)

منصوبہ کے تحت 50 ریسرچ اور 40 ترقیاتی ویلز توانائی کے شعبے میں خود مختار ملک بنانے کیلئے تیار کیا جائے گا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے اپنے چاروں سالوں میں مقامی وسائل کے ذریعے ملک میں ٹرانسمیشن نیٹ ورک روزانہ 944 میلی کروڈ فٹ فی گھنٹہ ( ایم ایم سی ڈی ڈی) گیس اور 343،32 بیرل تیل شامل کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے دور میں پٹرولیم سینٹر میں غیر معمولی ترقی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :