جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے اور بحالی امن کے لیے پولیس اور فرنٹیئرکور کی خدمات قابل ستائش ہے، بلال خان کاکڑ

منگل 1 مئی 2018 18:55

کوئٹہ۔یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلاامتیاز تمام طبقات کے شہروں کاتحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے اور بحالی امن کے لیے پولیس اور فرنٹیئرکور کی خدمات قابل ستائش ہے ،یہ بات انہوں نے منگل کو ’’اے پی پی‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،بلال خان کاکڑ نے کہا کہ کوئٹہ میں حالیہ چند دنوں دہشت گردوں کے واقعات میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکت پر معاشرے کا ہر فرد دکھی ہے مگر ماضی کے مقابلے میں بلوچستان کے حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے ،انہوں نے کہا کہ فرنٹیئرکور ،پولیس ،لیویز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں نے قربانیوں کی بدولت امن وامان بحال کیا ہے جبکہ سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچائے اور امن اومان کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گااس لیے ناگزیر ہے کہ زندگی کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد قانون نافذکرنے والے اداروں ،انتظامیہ سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے ان کے ساتھ امن وامان کے حوالے سے بھر پور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :