ہم منزل سے دوربھول بھلیوںمیں گم ہونے سے ٹھوکریںکھارہے ہیں، ریاض حسین شاہ

الزام تراشی اورتنقید برائے تنقیدکے رویوںنے ہماری اعلیٰ اخلاقی اقدار پامال کردی ہے برداشت اور احترام اورباہمی محبت کے جذبوں کو فروغ دینے کیلئے ہمیں اپنے روشن ماضی سے تعلق جوڑنا ہوگا، مجاہد ملت مولانا نیازی کانفرنس سے خطاب

منگل 1 مئی 2018 20:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) ادارہ تعلیمات اسلامیہ پاکستان کے سربراہ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہم منزل سے دوربھول بھلیوںمیں گم ہونے سے ٹھوکریںکھارہے ہیں الزام تراشی اورتنقید برائے تنقیدکے رویوںنے ہماری اعلیٰ اخلاقی اقدار پامال کردی ہے برداشت اور احترام اورباہمی محبت کے جذبوں کو فروغ دینے کیلئے ہمیں اپنے روشن ماضی سے تعلق جوڑنا ہوگا سیاست دان معاشرے میں نفرتوںکے بجائے محبتوں کی فضا قائم کریں پگڑیاں اچھال کر تماشہ بازی بند کرنا ہوگی صدائے محراب مہم معاشرے میںمحبتوں ، احترام کے کلچر کو پروان چڑھائے گی ہم سب کے پاس جائیں گے مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی کی ساری زندگی کھلی کتاب کی مانند ہے انکی علمی ، ملی دینی خدمات سیاست دانوں ،علما کرام دینی رہنمایوں کیلئے مشعل راہ ہیں ان خیالات کا اظہار انھوںنے گزشتہ روز مجاہد ملت مولانا نیازی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس سے صاحبزادہ محمدعثمان غنی ،علامہ حافظ محمدقاسم شیخ ، علامہ پروفسیررضوان انجم ، علامہ سیدرضا المصطفیٰ بخاری سمیت دیگررہنمائوںاورعلما نے بھی خطاب کیا علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہاکہ آج ہم بھول بھلیوںمیں گم ہیں ماضی سے ہمارا تعلق کمزور ہوچکا ہے ہم اپنے فرائض ادا کرنے کے بجائے حقوق کیبات کرتے ہیں قومی سطح پرقیادت کا فقدان ہے آج ہمارے سیاسی رہنمائوںنے الزام تراشی اورگالی کے کلچر کیذریعے معاشرے میںنفرتوں کازہر گھول دیا ہے ہمیں ماضی کیجانب پلٹ کر وہاں سے روشنی لیکر آگے منزل کی جانب بڑھنا ہوگا مجاہد ملت حضرت مولانامحمدعبدالستار خان نیازی جیسی پاکیزہ صفت قیادت صدیوں بعد ملا کرتی ہے مولانا نیازی کی ساری زندگی نظام مصطفی کے نفاز ،استحکام وطن ،اوردین کی بالادستی کی جدجہد میںبسر ہوئی آج ایک بار پھر قوم کو مولانا نیازی جیسی بلند صفت پاکیزہ قیادت کی ضرورت ہے انھوں نے کہا تحریک پاکستان ، تحریک ختم نبوت ، تحریک نظام مصطفی اورجمہوریت کی بحالی کیلئے مولانا نیازی کی خدمات صبح قیامت تک سنہری حروف سے لکھی جائیں گی

متعلقہ عنوان :