شہباز شریف کی پاکستان نژاد مسلمان ساجد جاوید کو برطانیہ کا وزیر داخلہ مقرر ہونے پر مبارکباد

منگل 1 مئی 2018 19:54

شہباز شریف کی پاکستان نژاد مسلمان ساجد جاوید کو برطانیہ کا وزیر داخلہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پاکستان نژاد مسلمان ساجد جاوید کو برطانیہ کا وزیر داخلہ مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے اوران کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے برطانیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان نژاد مسلمان کو وزیر داخلہ مقرر کئے جانے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساجد جاوید کو برطانوی حکومت میں اہم عہدے پر تعینات کیا جانا پاکستان کیلئے باعث فخر ہے۔

ساجد جاوید کی بطور برطانوی وزیر داخلہ تقرری ان کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے اورساجد جاویدنے اپنی محنت ،عزم اورجدوجہد کے ذریعے یہ مقام حاصل کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ساجد جاوید کی اس تقرری سے دنیا نھر میں پاکستانیوں کا امیج مزید بہتر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ساجد جاوید کی بطور برطانوی وزیرداخلہ تقرری پر برطایہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔